ریاض(رم نیوز) سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز اور جاپان کے وزیر دفاع شنجیرو کوازومی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دوطرفہ عسکری اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر دونوں وزرائے دفاع نے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا، اور سعودی عرب پر ہونے والے حوثی حملوں کی پرزور مذمت کی۔
سعودی اور جاپانی وزرائے دفاع کی ٹیلیفونک گفتگو، دفاعی تعاون بڑھانے اور علاقائی سلامتی پر اتفاق