قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے 'مفت ویزا آن ارائیول' کی سہولت بحال کر دی، شرائط جاری

اسلام آباد /دوحہ (رم نیوز) قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے 30 دن کی مدت کے لیے مفت آمد پر ویزا (ویزا آن ارائیول) کی سہولت دوبارہ بحال کر دی ہے۔ تاہم اس کے لیے اہم شرائط میں جو باتیں شامل ہیں وہ درج ذیل ہیں۔ اس میں پاسپورٹ کم از کم تین ماہ کارآمد ہو، فضائی ٹکٹ اور ’ڈسکور قطر‘ پلیٹ فارم سے لازمی ہوٹل بکنگ،قطر کے منظور شدہ ادارے (جیسے QIC یا QLM) سے تقریباً 50 قطری ریال مالیت کی ایک ماہ کی لازمی ہیلتھ انشورنس، دوحہ کے حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچنے پر مسافروں کو امیگریشن سے پہلے ’ڈسکور قطر‘ ڈیسک سے کاغذات کی تصدیق اور مہر لگوانا ہوگی، جس کے بعد بائیومیٹرک اور ویزا کی کارروائی مکمل کی جائے گی۔