واشنگٹن(رم نیوز) امریکہ میں آج سیاسی مستقبل اور اقتدار کے توازن کا فیصلہ کرنے والے انتہائی اہم وسط مدتی انتخابات کا میدان سچ چکا ہے، جہاں امریکی کانگریس کے دونوں ایوانوں (ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ) کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے ری پبلکنز اور ڈیموکریٹس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔ اس فیصلہ کن انتخابی عمل میں ایوانِ نمائندگان کی تمام 435 اور سینیٹ کی 35 نشستوں پر ووٹرز اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کر یں گے، جبکہ ملک کی متعدد ریاستوں میں گورنر کے عہدوں کے لیے بھی ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔
موجودہ سیاسی صورتحال میں ری پبلکن پارٹی کو کانگریس کے دونوں ایوانوں میں اپنی برتری برقرار رکھنے کا بڑا چیلنج درپیش ہے۔ کانگریس کے ایوانوں پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے لیے ڈیموکریٹس کو مطلوبہ نشستوں کا خالص اضافہ درکار ہے۔ ان انتخابات کے نتائج نہ صرف آئندہ کی قانون سازی پر اثر انداز ہوں گے، بلکہ یہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورصدارت کے باقی ماندہ ایجنڈے اور پالیسیوں کی سمت کا بھی تعین کریں گے۔رائٹرز اور اپسوس کے تازہ ترین قومی سروے کے مطابق، انتخابی میدان میں دونوں بڑی جماعتوں کے درمیان سخت مسابقت دیکھی گئی ہے، جبکہ ووٹرز کی آراء میں مختلف رجحانات سامنے آئے ہیں۔