پی ایس ایکس ،کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار کی حد عبور کر گیا

کراچی(رم نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار شروع ہوتے ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں 1900 سے زائد پوائنٹس کا شاندار اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 68 ہزار 469 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری سیشن کا اختتام 154 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 66 ہزار 564 پوائنٹس پر ہوا تھا۔