ترک صدر اردوان کا عالمی تجارت کے لیے متبادل راستے تلاش کرنے پر زور

انقرہ(رم نیوز)ترک صدر رجب طیب اردوان نے آبنائے ہرمز میں جاری تناؤ اور کشیدگی کے پیش نظر عالمی تجارت کے بلا تعطل تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے متبادل تجارتی راستے اور راہداریاں تشکیل دینے کی شدید ضرورت پر زور دیا ہے۔ صدر اردوان کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے حالیہ تنازع نے عالمی سطح پر تجارت اور توانائی کی سپلائی لائن کو درپیش خطرات کو عیاں کر دیا ہے، لہذا عالمی معیشت کو کسی بھی بڑے بحران سے بچانے کے لیے مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ ایشیا اور یورپ کے مابین رابطوں کو مزید بہتر بنانے اور محفوظ تجارتی راستوں کی ترقی کے لیے متحرک کردار ادا کر رہا ہے، کیونکہ متنوع راستوں کی موجودگی ہی موجودہ دور کا اہم تقاضا ہے۔