نیپال میں ایورسٹ بیس کیمپ کے قریب دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، ایک غیر ملکی مسافر ہلاک

کھٹمنڈو(رم نیوز) نیپال کے پہاڑی علاقے ایورسٹ میں بیس کیمپ کے قریب لینڈنگ کی کوشش کے دوران دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، جس کے المناک نتیجے میں ایک غیر ملکی مسافر ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ حادثے کا شکار ہونے والے دونوں ہیلی کاپٹر 'فش ٹیل ایئر' اور 'ایئر ڈائنسٹی' نامی نجی کمپنیوں کے زیرِ آپریشن تھے جو لینڈنگ کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثے کے فوری بعد متعلقہ حکام اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا۔