کراچی(رم نیوز) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج کراچی میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے مختلف اوقات میں درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ اس وقت شمال مشرقی سمت سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، اور ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کراچی میں گرمی ، آج درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان