امریکی وسط مدتی انتخابات , ابتدائی نتائج میں ڈیموکریٹس کی برتری

واشنگٹن(رم نیوز)امریکی وسط مدتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹس کو سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان دونوں میں نمایاں برتری حاصل ہے۔ سینیٹ میں ڈیموکریٹس 52 نشستوں کے ساتھ آگے ہیں جبکہ ریپبلکنز کے پاس 40 نشستیں ہیں۔ اسی طرح ایوانِ نمائندگان میں بھی ڈیموکریٹس نے 197 نشستیں جیت لی ہیں، جبکہ حتمی اکثریت کے لیے 218 نشستیں درکار ہیں۔ مختلف ریاستوں سے گورنروں اور کانگریس کی نشستوں پر بھی امیدواروں کی کامیابی اور شکست کا سلسلہ جاری ہے۔ حتمی نتائج کے بعد ہی یہ واضح ہوگا کہ کانگریس میں کس جماعت کا مکمل کنٹرول ہوگا۔