امریکی مڈٹرم انتخابات، صدر ٹرمپ کی ایران پالیسی، معاشی چیلنجز اور سیاسی مستقبل کے لیے فیصلہ کن موڑ

واشنگٹن (رم نیوز) امریکی مڈٹرم انتخابات صدر ٹرمپ کی پالیسیوں اور سیاسی مستقبل کا بڑا امتحان ہیں۔ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور بڑھتی مہنگائی کے تناظر میں ہونے والے ان انتخابات میں ووٹرز کی اصل ترجیحات مہنگائی اور روزگار ہیں۔ تاریخی طور پر مڈٹرم انتخابات میں حکمران جماعت کے لیے کامیابی مشکل ہوتی ہے، اور ان نتائج سے ہی طے ہوگا کہ ٹرمپ کو ایران کے معاملے پر جنگ جاری رکھنی ہے یا کسی ڈیل تک پہنچنا ہے۔