امریکہ کے ساتھ معاہدے کی بنیادی شرط لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ہے: اسماعیل بقائی

تہران (رم نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ کا مکمل خاتمہ سب سے اولین اور بنیادی نکتہ ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کے دوران قطری ثالثوں کے توسط سے جاری مذاکرات اور امریکی پیغامات کے تبادلے سے متعلق سوال پر انہوں نے براہِ راست جواب دینے سے گریز کیا، لیکن اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران کے تمام مطالبات مکمل طور پر منصفانہ اور جائز ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک یہ مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، خطے میں سلامتی کی بحالی کا تصور نہیں کیا جا سکتا، اور امریکہ کی جانب سے سابقہ سفارتی وعدوں کی خلاف ورزی کے بعد جنگ کا خاتمہ ہی اب کسی بھی نئے سفارتی عمل کا مرکزی نکتہ ہوگا۔