واشنگٹن (رم نیوز) امریکی وسط مدتی انتخابات میں سینیٹ کے حتمی نتائج کا فیصلہ ہونے میں اگرچہ چند روز مزید لگ سکتے ہیں، تاہم ڈیموکریٹس کی اتنی بڑی کامیابی سامنے آئی ہے کہ نصف شب سے پہلے ہی ان کی فتح کی پیش گوئیاں کی جارہی تھیں۔ آئیوا، اوہائیو، ٹیکساس اور کینساس جیسی ریاستوں میں ڈیموکریٹس کی حیران کن فتوحات نے سیاسی مبصرین کو بھی دنگ کر دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس نتائج کی بنیادی وجہ مہنگائی اور مہنگے طرزِ زندگی سے نبردآزما امریکی عوام کا شدید غصہ ہے، جو اس صورتحال کا براہِ راست ذمہ دار صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو ٹھہراتے ہیں۔ ووٹرز کا ماننا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ چھیڑنے اور تجارتی محصولات (ٹیرف) کی پالیسیوں نے ملک میں مہیا اشیاء اور اخراجات کو بے تحاشا بڑھا دیا ہے۔دوسری جانب، ان نتائج پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ ”میرا نام بیلٹ پیپر پر نہیں تھا، اور اگر ہوتا تو ہم بھاری اکثریت سے جیت جاتے۔“
امریکی مڈٹرم انتخابات، ڈیموکریٹس کی غیر متوقع برتری، صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کو عوامی ردعمل کا سامنا