واشنگٹن (رم نیوز) امریکہ کے وسط مدتی انتخابات کے دوران مشی گن میں سینیٹ کی نشست پر کانٹے دار مقابلہ جاری ہے۔ امریکی میڈیا اور ابتدائی انتخابی اعداد و شمار کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار عبدل السید نے اپنے مد مقابل حریف کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمایاں برتری حاصل کر رکھی ہے۔ انتخابی مہم کے دوران شدید مخالفت، مالی اخراجات اور مختلف چیلنجز کا سامنا کرنے کے باوجود عبدل السید نے اپنی انتخابی مہم کامیابی سے جاری رکھی۔ سیاسی مبصرین کے مطابق مشی گن کا یہ معرکہ مڈٹرم انتخابات کے دوران ڈیموکریٹس کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل مانا جا رہا ہے۔
امریکی مڈٹرم انتخابات ،مشی گن میں عبدل السید کی شاندار کامیابی