ایران جنگ اور مہنگائی ریپبلکنز کی شکست کی وجہ : امریکی صدر ٹرمپ

واشنگٹن (رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے باضابطہ طور پر اعتراف کیا ہے کہ وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کو ملنے والی شکست کی سب سے بڑی وجہ ایران کے ساتھ شروع ہونے والی جنگ اور اس کے نتیجے میں پٹرول کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ ہے۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جب صدر ٹرمپ سے نائب صدر جے ڈی وینس کے اس مؤقف کے بارے میں پوچھا گیا کہ جنگ کے غیر مقبول فیصلوں نے انتخابی نتائج پر منفی اثر ڈالا، تو انہوں نے اس کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات بڑی حد تک درست ہے۔ اس کے باوجود صدر ٹرمپ نے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے یہ اقدام ناگزیر تھا، اور اگر انہیں دوبارہ بھی یہ فیصلہ کرنا پڑے تو وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ علاوہ ازیں، انہوں نے وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کی کارکردگی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹائے جانے کے امکان کو مسترد کر دیا۔