مینگورہ (رم نیو) سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی زیر زمین 182 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ جھٹکے اتنے اچانک اور شدید تھے کہ شہری گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
سوات میں زلزلہ ، شدت 4.6 ریکارڈ