ڈیموکریٹس کی کامیابی سے کینیڈا کے لیے ٹیرف میں نرمی کی امید

واشنگٹن (رم نیوز)امریکہ کے وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی کامیابی کو کینیڈا میں ٹیرف پالیسی کے خلاف بڑی فتح قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس سے تجارتی مذاکرات کے لیے سازگار ماحول بن سکتا ہے، تاہم صدارتی احکامات کے باعث محصولات میں فوری بڑی تبدیلی کی توقع نہیں،سیاسی ماہرین کے مطابق کانگریس میں ڈیموکریٹس کے اثر و رسوخ سے تجارتی مذاکرات کے لیے سازگار ماحول بن سکتا ہے۔