سعودی عرب اور شام کا دفاعی تعاون اور تجارتی روابط کے فروغ پر اتفاق

ریاض (رم نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور شامی صدر احمد الشرع کے درمیان ریاض میں ہونے والے مذاکرات میں دونوں ممالک نے دفاعی تعاون کے معاہدے سمیت صنعت، زراعت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں متعدد یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔ ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی، بحری گزرگاہوں کی حفاظت اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل پر بھی زور دیا گیا۔