پنجاب بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے تاریخ میں تبدیلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

اسلام آباد(رم نیوز) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 20 جنوری کے بعد کرانے سے متعلق صوبائی حکومت کی درخواست پر سماعت کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے سماعت کے بعد واضح کیا کہ فریقین کے دلائل اور موسم کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد الیکشن کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔