ٹرمپ کا مواخذہ، سینیٹ میں دو تہائی اکثریت کاامتحان، کتنے ووٹ درکار ہوں گے؟

ٹیکساس (رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی اور ان کی برطرفی کے لیے سینیٹ میں دو تہائی اکثریت یعنی 67 ارکان کے ووٹوں کی سخت ضرورت ہوگی۔ اگر ڈیموکریٹس کے پاس 54 نشستیں موجود ہوں اور ان کا ہر رکن بھی مواخذے کے حق میں ووٹ دے دے، تب بھی انہیں کامیابی حاصل کرنے کے لیے ریپبلکن پارٹی کے کم از کم 13 مزید سینیٹرز کی حمایت درکار ہوگی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 100 رکنی سینیٹ میں صرف سادہ اکثریت حاصل کر لینا صدر کو عہدے سے ہٹانے کے لیے ہرگز کافی نہیں ہے، بلکہ اس کے لیے ایک طویل اور پیچیدہ آئینی و قانونی عمل سے گزرنا بھی لازمی ہے۔