واشنگٹن (رم نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کے ساتھ جاری جنگ کو فوری طور پر ختم کرنے اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔واشنگٹن سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ محاذ آرائی ہی ریپبلکن پارٹی کی انتخابی شکست کا باعث بنی ہے، کیونکہ مہم کے دوران مہنگائی اور عوامی مسائل پر توجہ دینے کے بجائے بیرونی تنازعات کو ہوا دی گئی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی عوام اب غیر ملکی جنگوں کے مقابلے میں ملکی معیشت اور اپنے مفادات کو اولین ترجیح دینا چاہتے ہیں۔ اس پالیسی بیان کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جے ڈی وینس کے درمیان سیاسی اختلافات اور فاصلے بڑھنے کا تاثر مزید گہرا ہو گیا ہے۔
امریکی عوام اب غیر ملکی جنگوں کے مقابلے میں ملکی معیشت اور اپنے مفادات کو اولین ترجیح دینا چاہتے ہیں:جے ڈی وینس