واشنگٹن(رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دوٹوک مؤقف اپنایا ہے کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور وہ امریکا کی منظوری کے بغیر اپنے جوہری پروگرام سے متعلق کوئی قدم نہیں اٹھا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف کارروائی آگے بڑھانے یا معاملہ ختم کرنے کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔
ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی:امریکی صدر ٹرمپ