ماسکو(رم نیوز)سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سکریٹری محسن رضائی نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی ہے، جس دوران روسی صدر نے ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی حملوں کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔ ملاقات میں جنگ کے بعد علاقائی سلامتی کے انتظامات پر غور کیا گیا اور پیوٹن نے تنازع کے فوری خاتمے کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔ اس موقع پر محسن رضائی نے ایرانی سپریم لیڈر کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا، جبکہ تہران میں منعقدہ اجلاس میں ترکی، پاکستان اور سعودی عرب کی شرکت کا حوالہ بھی دیا گیا۔
روسی صدر پیوٹن کی ایران جنگ ختم کرانے کے لیے بھرپور مدد کی پیشکش