واشنگٹن (رم نیوز) امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے ٹرمپ انتظامیہ سے مستعفی ہونے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ارادہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مدتِ صدارت کے اختتام تک اپنے فرائض انجام دینا ہے۔نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے روبیو نے لاعلمی کا اظہار کیا کہ یہ افواہیں کہاں سے پھیلی ہیں، جبکہ 2028ء کے انتخابات سے متعلق بات کرنے سے بھی گریز کیا۔ یاد رہے کہ بلوم برگ نے دعویٰ کیا تھا کہ ریپبلکنز کی انتخابی شکست کے بعد روبیو نے وائٹ ہاؤس کے حکام سے عہدہ چھوڑنے پر بات کی تھی، تاہم انہیں منصب پر برقرار رہنے کی درخواست کی گئی تھی۔
مارکو روبیو کا عہدہ چھوڑنے سے انکار، ٹرمپ کی مدت صدارت تک کام جاری رکھنے کا اعلان