کراچی (رم نیوز) پاکستانی اداکارہ سارہ خان نے اپنے شوہر فلک شبیر کی پرسکون طبیعت کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک ڈرامے کے کردار ’ابوبکر‘ سے بھی زیادہ ٹھنڈے مزاج کا قرار دیا۔۔نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے سارہ خان نے بتایا کہ شادی سے قبل وہ چھوٹی باتوں پر جلدی گھبرا جاتی تھیں، لیکن فلک شبیر کی پرسکون شخصیت کے اثر سے اب ان کے مزاج میں نمایاں پختگی اور ٹھہراؤ آ گیا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ فلک نے ان کی دوسری بیٹی کی پیدائش سے قبل آٹھ ماہ تک کوئی پرفارمنس نہیں دی اور پوری طرح خاندان کا خیال رکھا۔ شو کے دوران جب میزبان نے ان کا موازنہ ڈرامے کے کردار ’ابوبکر‘ سے کیا تو سارہ نے مسکراتے ہوئے برجستہ انداز میں کہا کہ فلک شبیر تو ’ابوبکر کے بھی ابو ہیں‘، جس نے مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کر لی۔
فلک شبیر کتنے پرسکون ہیں؟ سارہ خان کا دلچسپ انکشاف