مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ، ایرانی وزیر خارجہ کا عراق، تیونس اور مصر کے وزرائے خارجہ سے رابطہ

تہران (رم نیوز) خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عراق، تیونس اور مصر کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے کیے ہیں۔ایرانی سرکاری ذرائع کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے عراقی اور تیونسی ہم منصبوں کو خطے میں امن کی بحالی کے لیے جاری سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے بھی علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر مصری وزیر خارجہ نے زور دیا کہ تنازعات کے پائیدار حل کے لیے فوجی تصادم کے بجائے سفارتی ذرائع اور سیاسی مذاکرات کو ترجیح دی جانی چاہیے تاکہ خطے کو سنگین معاشی اور انسانی نتائج سے محفوظ رکھا جا سکے۔