توانائی مراکز پر روسی حملوں کا خطرہ، صدر زیلنسکی نے الرٹ کر دیا

کیف (رم نیوز) یوکرینی صدر زیلنسکی نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر خبردار کیا ہے کہ روس یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور اہم تنصیبات پر نئے حملوں کی تیاری کر رہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روسی افواج نہ صرف توانائی کے مراکز کو نشانہ بنا سکتی ہیں بلکہ دریائے ڈنیپرو پر قائم اہم پلوں کو بھی نقصان پہنچانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ اس ممکنہ خطرے کے پیش نظر یوکرین نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور حفاظتی اقدامات سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔