راولپنڈی (رم نیوز)جی ایچ کیو ر میں سوڈان کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل (پولیس) بابیکر سمرا مصطفیٰ علی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی اور عالمی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ سوڈانی وزیر داخلہ نے علاقائی امن کے قیام میں پاکستان کے مثبت کردار کا اعتراف کیا، جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لیے قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات کے اختتام پر دونوںممالک نے انسدادِ دہشت گردی اور دیگر شعبوں میں باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔
سوڈانی وزیر داخلہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق