پشاور (رم نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور اور لاہور کے درمیان سفری سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے پیر سے براہ راست فضائی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے وضاحت کی کہ دونوں شہروں کے مابین فضائی رابطے کی یہ بحالی "ساؤتھ ایئر" (South Air) کے تعاون سے عمل میں لائی جا رہی ہے۔ اس سروس کے آغاز پر ابتدائی طور پر پشاور اور لاہور کے اس اہم روٹ پر ہفتے میں چار پروازیں چلائی جائیں گی، جس سے مسافروں کو سفر میں بڑی آسانی اور سہولت میسر آئے گی۔
پشاور اور لاہور کے درمیان براہ راست پروازوں کا اعلان، فضائی رابطہ پیر سے بحال ہوگا