وزیراعظم کی ملک بھر میں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل ادائیگیاں یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد (رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کیش لیس معیشت کے فروغ کے لیے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی فراہمی اور عوام کو ٹیکنالوجی تک آسان رسائی دینے کی ہدایت کی ہے۔کیش لیس معیشت سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ وزیراعظم نے وزارت خزانہ اور متعلقہ اداروں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ملک بھر میں سو فیصد ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نظام قائم کرنے کے لیے ایک متعین مدت اور واضح اہداف پر مشتمل لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کی۔