دوحہ (رم نیوز) قطر نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان تمام رپورٹس کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیا ہے جن میں امریکہ اور ایران کے مابین جاری مذاکرات کے ناکام ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ قطری حکام نے ان خبروں کو سراسر گمراہ کن اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔ قطر کے بین الاقوامی میڈیا آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، قطری وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ کے بیانات کو دانستہ طور پر توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے تاکہ خطے میں امن کے قیام کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچایا جا سکے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ من گھڑت افواہیں مخصوص جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے پھیلائی جا رہی ہیں جن کا مقصد کشیدگی میں مزید اضافہ کرنا ہے۔
خطے میں سفارتی کوششیں ، قطر نے امریکہ ایران مذاکرات کی ناکامی کی تمام خبریں مسترد کر دیں