قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 گوجرانوالہ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری

گوجرانوالہ(رم نیوز)گوجرانوالہ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ اس نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں کل 11 امیدوار مدمقابل ہیں۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے رکنِ قومی اسمبلی محمود بشیر ورک کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی، جس پر ن لیگ نے مرحوم ایم این اے کے بیٹے راشد بشیر ورک کو اپنا امیدوار نامزد کر کے میدان میں اتارا ہے۔