مسقط (رم نیوز) پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ کے ایک انتہائی سنسنی خیز اور یادگار میچ میں روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر شاندار فتح اپنے نام کر لی ہے۔ مسقط میں کھیلے گئے اس میچ میں قومی ٹیم نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 209 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ میچ کے آغاز میں پاکستانی انڈر 19 ٹیم کو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب محض 61 کے مجموعی سکور پر اس کی 5 اہم وکٹیں گر گئی تھیں۔ تاہم اس نازک موڑ پر حمزہ ظہور نے انتہائی ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار اور ناٹ آؤٹ سنچری سکور کی اور ٹیم کو فتح کے ساحل پر لگا دیا۔ ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے حسنین عباس نے بھی 38 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ اس سے قبل بھارتی انڈر 19 ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 208 رنز بنائے تھے، جس میں ارجن راجپوت کی 107 رنز کی اننگز نمایاں رہی۔ پاکستان کی جانب سے بولنگ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لی رضا، رضوان اللہ اور نقاب شفیق نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو شکست دے دی