امریکہ نے دوبارہ جنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے، خطے میں امریکی مفادات نشانے پر ہوں گے: عباس عراقچی

تہران (رم نیوز)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے دوبارہ جنگ کا راستہ اپنایا تو ایران خاموش نہیں بیٹھے گا اور بھرپور و دندان شکن جواب دے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ خطے میں موجود تمام امریکی مفادات اور اہداف ایرانی حملوں کی زد میں آ سکتے ہیں۔