سٹاک مارکیٹ ، انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار پوائنٹس کی سطح پر جاپہنچا

کراچی(رم نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس میں 3,000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار 421 پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ کا اختتام ایک لاکھ 73 ہزار 886 پوائنٹس کی سطح پر ہوا تھا۔