واشنگٹن (رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ عملی طور پر ختم ہو چکی ہے اور فی الحال مزید فوجی کارروائی کی کوئی ضرورت نہیں ہے، تاہم ضرورت پڑنے پر حملے دوبارہ شروع کرنے کا آپشن موجود ہے۔ وائٹ ہاؤس میں قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ تہران کے ساتھ نئے معاہدے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی قیادت بخوبی جانتی ہے کہ انہیں جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور انہیں امریکی شرائط تسلیم کرنا ہوں گی۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ وہ ایران کے خلاف جاری بحری ناکہ بندی سے مکمل مطمئن ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی اشارہ دیا کہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ابوظہبی میں جاری مذاکرات میں اہم پیشرفت کا امکان ہے۔
ایران کے ساتھ جنگ عملی طور پر ختم، بحری ناکہ بندی سے مطمئن ہوں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ