روسی افواج کو بھاری نقصانات، امن مذاکرات میں کیف کی پوزیشن مضبوط ہو رہی ہے: صدر زیلنسکی

کیف (رم نیوز) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ میدانِ جنگ میں یوکرینی فوج کی کامیابیاں اور روسی افواج کو پہنچنے والے بھاری نقصانات، ممکنہ امن مذاکرات میں کیف کی پوزیشن کو مزید مستحکم کر رہے ہیں۔ صدر زیلنسکی کے مطابق، یوکرینی فوج کی موثر دفاعی کارروائیاں اور روسی اہداف،خصوصاً تیل کی تنصیبات پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے حملے انتہائی سودمند ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ روس کو جنگ ختم کرنے پر آمادہ کرنے کے حوالے سے امریکہ ایک اہم اور کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔