اسلام آباد (رم نیوز) وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ سرکاری دورے پر آج ترکیہ روانہ ہوں گے۔ اس دورے میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سمیت بعض اہم وفاقی وزرا بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دورے کے دوران 'کوپ 31' (COP31) کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ اس کے علاوہ، اپنے قیام کے دوران وہ ترکیہ کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہوں گے، کوپ 31 کانفرنس کی قیادت کریں گے