واشنگٹن (رم نیوز) امریکی محکمہ خارجہ نے سکیورٹی خدشات اور قونصلر خدمات پر عائد پابندیوں کے باعث اپنے شہریوں کو مشرقِ وسطیٰ کے چھ ممالک ایران، عراق، لبنان، لیبیا، شام اور یمن کا سفر نہ کرنے کی سخت ہدایت جاری کی ہے۔ محکمہ خارجہ نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ یہ تمام چھ ممالک بدستور سفری انتباہ کی بلند ترین سطح یعنی 'لیول فور' (Level 4) پر ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق شہریوں کو اس درجہ بندی میں شامل ممالک کا کسی بھی صورت سفر نہ کرنے کی سفارش کی جاتی ہے۔ پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ مقامات انتہائی خطرناک ہیں اور کسی بھی وجہ سے وہاں جانے سے گریز کیا جائے۔
امریکی حکومت کا اپنے شہریوں کو مشرقِ وسطیٰ کے چھ ممالک کا سفر نہ کرنے کا مشورہ