تہران (رم نیوز) ایران کی پارلیمان کے سپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ اسرائیل، امریکہ کو ایران کے خلاف ایک طویل جنگ میں شامل کرنے کی سازش کر رہا ہے، جس سے آنے والے وقت میں امریکی انتظامیہ کے لیے شدید مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے ایک بیان میں قالیباف نے خبردار کیا ہے کہ اگر واشنگٹن نے اپنی موجودہ پالیسیوں میں فوری طور پر تبدیلی نہ کی تو امریکہ اور اس کے خطے کے اتحادیوں کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اسرائیل خطے کو طویل جنگ میں دھکیلنا چاہتا ہے، امریکہ ہوشیار رہے: ایران کی پارلیمان کے سپیکر باقر قالیباف