انڈر 19 ایشیا کپ، نیپال کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ

عمان (رم نیوز) انڈر 19 ایشیا کپ کے بارہویں میچ میں نیپال کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمان کے الامیرات کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ کے لیے پاکستانی سکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، جہاں فاسٹ بولر علی رضا کی جگہ محمد حذیفہ کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ علی رضا اب انجری کا شکار ہونے والے عاکف جاوید کے متبادل کے طور پر رائزنگ سٹارز ایشیا کپ میں ایمرجنگ ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔