لاہور (رم نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو چکا ہے، جس کے تحت 14 نومبر تک شمالی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور پنجاب کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ اس دوران پہاڑی علاقوں میں سڑکیں پھسلن کا شکار ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے جس پر شہریوں اور کسانوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
14 نومبر تک شمالی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع