راولپنڈی ٹیسٹ، سری لنکا کے خلاف پاکستان نے دوسرے روز لنچ تک 6 وکٹوں پر 390 رنز بنا لیے

راولپنڈی (رم نیوز) سری لنکا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز کے کھانے کے وقفے تک پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 390 رنز بنا لیے ہیں۔لنچ کے وقت سعود شکیل 91 اور عرفات منہاس 27 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان نے پہلے روز کے اختتام تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے تھے، جس میں طیب عارف (57)، محمد طحہٰ (51) اور بابر اعظم (50 رنز) کی نصف سنچریاں شامل تھیں۔ سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنانڈو اور دلشن مدوشناکا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔