لاہور (رم نیوز)معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے حاملہ خواتین اور زچگی کے مرحلے سے گزرنے والی ماؤں کے ساتھ اچھے اور مثبت برتاؤ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک عورت اس نازک دور میں کیے جانے والے سلوک کو کبھی فراموش نہیں کرتی۔ انسٹاگرام پر جاری کردہ اپنے پیغام میں ماہرہ خان نے ان تمام افراد کو بالواسطہ تنقید کا نشانہ بنایا جو حمل اور زچگی کے دوران خواتین کے ساتھ نامناسب رویہ اپناتے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ کسی بھی خاتون کی زندگی کا انتہائی حساس ترین وقت ہوتا ہے، جس میں اسے تنقید کے بجائے محبت، خلوص، احترام اور بھرپور تعاون کی ضرورت ہوتی ہے۔ یاد رہے کہ اداکارہ ان دنوں اپنی زندگی کے ایک خوشگوار دور سے گزر رہی ہیں اور اپنے دوسرے بچے کی آمد کی منتظر ہیں