امریکی ایوان نمائندگان میں وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی قرارداد مسترد

واشنگٹن(رم نیوز)امریکی ایوانِ نمائندگان نے وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی قرارداد 204 کے مقابلے میں 211 ووٹوں سے مسترد کی یہ قرارداد صدر ٹرمپ کی اپنی ہی ری پبلکن پارٹی کے رکن تھامس میسی نے ایران میں میناب سکول پر حملے اور عہدے کے غلط استعمال کے الزامات کے تحت پیش کی تھی۔ صدر ٹرمپ کی حمایت یافتہ اس تحریک کے مسترد ہونے پر پیٹ ہیگسیتھ نے اسے ایک تماشہ اور فوجیوں کے خلاف سازش قرار دیا۔