پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی کوشش ناکام، ڈیموکریٹس کو منہ کی کھانا پڑی: امریکی صدرٹرمپ

واشنگٹن(رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی ڈیموکریٹس کی کوشش بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ سوشل' پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ایک رکن کے سوا تمام ریپبلکن اراکین نے پیٹ ہیگسیتھ کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے وینزویلا اور ایران میں کامیابیوں، فوج میں بہترین بھرتیوں اور فوجیوں کے بلند جذبے کو ہیگسیتھ کی شاندار کارکردگی کا ثبوت قرار دیتے ہوئے ڈیموکریٹس پر سیاسی مقاصد کے لیے اداروں کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا۔