تہران(رم نیوز)ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکا کو سخت خبردار کیا ہے کہ اگر واشنگٹن نے کوئی غلط اندازہ لگایا تو ایران فوری اور جارحانہ جواب دینے سے گریز نہیں کرے گا۔ تسنیم نیوز کے مطابق نئے میزائل سٹی کی رونمائی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی جارحیت یا غلطی کی صورت میں ایرانی مسلح افواج تنازع کے جغرافیائی دائرے کا تعین خود کریں گی۔ قالیباف کا کہنا تھا کہ اس نئے میزائل سٹی کا افتتاح دشمنوں کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ مشکل ترین حالات اور جنگ کی آگ میں بھی ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں کو بہتر بنانے سے غافل نہیں ہے۔
واشنگٹن نے غلطی کی تو فوری اور جارحانہ جواب دیں گے: محمد باقر قالیباف