وزیراعظم شہباز شریف کا آج COP31 اجلاس سے خطاب، عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع

انطالیہ(رم نیوز) وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے شہر انطالیہ میں جاری اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس COP31 کے اعلیٰ سطح اجلاس سے آج خطاب کریں گے اور پاکستان کا قومی مؤقف پیش کریں گے۔ دورے کے دوران وہ اہم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کرنے کے علاوہ ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے دیے جانے والے گالا ڈنر میں بھی شرکت کریں گے۔