بالائی علاقوں میں بارش اور برفبای ،کراچی میں بھی سردی میں اضافے کی پیش گوئی

اسلام آباد(رم نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں آئندہ دو سے تین روز کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔بلوچستان میں بارش کے بعد چلنے والی سرد ہواؤں کے اثرات کراچی تک پہنچنے لگے ہیں، جس کے باعث ساحلی شہر میں بھی درجہ حرارت گرنے اور سردی میں اضافے کا امکان ہے۔ دوسری جانب آزاد کشمیر، مری اور ایبٹ آباد میں بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہونے سے سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہو چکا ہے۔