پیرس(رم نیوز) پیرس میں 'جی سیون' ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف عائد کردہ معاشی پابندیاں مؤثر انداز میں کام کر رہی ہیں، لہذا کسی غیر معمولی صورت حال کے پیدا نہ ہونے تک تہران کے خلاف کسی بھی بڑے فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ اس تنازع کو سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، تاہم ایران کے موجودہ مطالبات فی الحال غیر حقیقت پسندانہ ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تہران اپنے مطالبات پر نظرثانی کرے گا، اور اگر ایسا ہوتا ہے تو مذاکرات کا دروازہ دوبارہ کھل سکتا ہے۔