ماہرہ خان نے ننھی سٹار کے ساتھ سکرین شیئر کردی ،ننھی بچی کے لیے محبت اور ڈھیروں دعاؤں کا اظہار

لاہور(رم نیوز)اداکارہ ماہرہ خان کے ڈرامے 'مٹی دے باوے' میں ان کی سب سے کم عمر کو سٹار کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈرامے میں 'بلقیس بانو' (بلو) کا کردار نبھانے والی ماہرہ خان نے جہاں بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کیا، وہیں انہوں نے ایک بچی کے ساتھ بھی سکرین شیئر کی۔ اس ننھی بچی کا نام نائلہ ہے جو ڈرامے میں پیر صاحب کی پوتی کے طور پر نظر آئی۔

بچی کی والدہ نے سوشل میڈیا پر ایک ریل شیئر کرتے ہوئے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ان کی بیٹی پیدائش کے فوراً بعد اداکارہ ماہرہ کے ساتھ جلوہ گر ہوئی۔ اس پر ماہرہ خان نے بھی اپنے انسٹاگرام ہینڈل کے ذریعے ننھی نائلہ کے لیے محبت اور ڈھیروں دعاؤں کا اظہار کیا ہے۔