پنڈی ٹیسٹ، سری لنکا کی پہلی اننگز کا آغاز، پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مہمان ٹیم کو 320 رنز درکار

راولپنڈی(رم نیوز) پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل جاری ہے۔ سری لنکا نے گزشتہ روز کے سکور 3 وکٹوں پر 114 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا دوبارہ آغاز کیا۔ واضح رہے کہ میچ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 434 رنز پر 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی تھی، جس میں مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 93 رنز کی شاندار اننگز کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔

پاکستان کی پہلی اننگز کے سکور کے لیے سری لنکا کو اب بھی 320 رنز درکار ہیں، جبکہ قومی ٹیم کی جانب سے بولنگ میں ثاقب خان 2 اور محمد عباس 1 وکٹ حاصل کر چکے ہیں۔ اس سے قبل خراب روشنی کے باعث دوسرے روز کا کھیل مقررہ وقت سے پہلے ختم کرنا پڑا تھا جس دوران مہمان ٹیم نے 27.1 اوورز کھیلے تھے۔